اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو جاں بحق کردیا اورفرار ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں کہا دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ
حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق
وزیر داخلہ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت بھی کردی۔
ٹرمپ پر حملے کی پیشگوئی کرنے والے پادری کی امریکا میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی