باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے ماتحت ایک خفیہ ادارے نے ٹریفک پولیس کے بعض افسروں اور انسپکٹروں کی بھتہ خوری کی رپورٹ مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں شیخوپورہ میں ٹریفک کے نظام کی زبوں حالی اور شہر میں بار بار بڑی شاہرات پر ٹریفک کی بندش ملی بھگت سے چلنے والے ناجائز اڈوں تجاوزات کے ذمہ دار عناصر کی نشان دہی بھی کی گئی ہے اور ٹریفک پولیس کے ناکوں کے بارےمیں اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون شہر چوک پیر بہار شاہ میں ٹریفک پولیس کے عملے کی ڈیوٹی روزانہ بدل کر لگتی ہے اور اس چوک میں ناجائز اڈہ جات اور موٹر سائیکل رکشوں ویگنوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے غیرقانونی سٹینڈ پوائنٹس کے مالکان روزانہ کی بنیاد پر آپس میں رقم اکٹھی کر کے ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس چوک میں ناجائز سٹینڈوں کی وجہ سے دن میں درجنوں مرتبہ ٹریفک بلاک ہوتی ہے مگر ٹریفک پولیس کا عملہ کوئی کارروائی نہ کرتا ہے اور محکمہ ٹریفک پولیس کے افسران بھی اس چوک میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور روزانہ رشوت لینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر رہے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کا انفورسمنٹ انسپکٹر راحت رسول عرصہ دراز سے تجاوزات کے خاتمہ پر تعینات ہے جو ہر ماہ شاہرات اور چوک پیر بہار شاہ میں تجاوزات کنندگان سے بھتہ وصول کرتا ہے تجاوزات بھتہ خوری کا خاتمہ اور ٹریفک پولیس کا عملہ تبدیل کیئے بغیر شیخوپورہ میں ٹریفک کا نظام بہتر نہ ہوسکتا ہے دریں اثناء ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ذرائع نے بھتہ خوری وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
شادی کے نام پر خواتین کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے...
اوچ شریف: کھوجی کتوں کا غیر قانونی دھندا عروج پر، بے گناہ شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ
اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف اور...
5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا
آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...
ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا پر مظاہرین کا قبضہ، محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ
تقریباً 150 مظاہرین نے نیویارک کے ففتھ ایونیو پر...
پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ
عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....
ٹریفک پولیس کی بھتہ خوری کی رپورٹ مرتب،اعلیٰ حکام کوارسال


ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں