ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اوور سپیڈنگ پر ماہ نومبر میں کتنےچالان کیے

0
42

ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اوور سپیڈنگ پر ماہ نومبر میں1267چالان کیے

عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سینئر ٹریفک آفیسر
سپیڈکیمروں کو نصب کرکے روز مرہ کے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی گئی۔سید عابد عباس شاہ
راولپنڈی تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے انچارج کیمرہ سکواڈ احمد نوازتارڑ نے گزشتہ ماہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ملکر اولڈ ائیر پورٹ روڈ، نیو ائیر پورٹ روڈ، ٹیکسلا، کلر سیداں اور مہر آباد سیکٹر میںسپیڈ کیمرہ نصب کر کے اوور سپیڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 1267 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے489650روپے کا جرمانہ کیا۔

اس موقع پر سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید عابد عباس شاہ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پرسپیڈ کیمرہ لگانے سے اوور سپیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی،اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس راولپنڈی وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔سینئر ٹریفک آفیسر نے انچارج کیمرہ سکواڈاحمد نواز کوخصوصی ہدایات جاری کیں کہ اوور سپیڈنگ اور غلط اوور ٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔

Leave a reply