وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک وارڈنز کے پروموشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ٹریفک افسران اب پبلک سروس کمیشن (PSC) کا امتحان پاس کر کے اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔
نئے اسٹرکچرکے مطابق سینئرٹریفک وارڈنزکی سیٹ پرترقی کیلئے امتحان دینے والے افسران کی عمرکی حد 50 سال مقررکی گئی ہے جبکہ دیگرٹریفک افسران کی ترقی کیلئے 52 سال تک کی عمرکے افسران امتحان دینے کے اہل ہوں گے،اس نظام میں ترقیات کا توازن برقراررکھنے کے لیے 50 فیصد پروموشنز سنیارٹی کی بنیاد پر اور 50 فیصد پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے دی جائیں گی۔
آئی جی پنجاب عثمان انورکے مطابق سینئرٹریفک وارڈنز اور دیگرافسران کی ترقی کے لئے امتحان جلد منعقد کیا جائے گا تاکہ اہل افسران کو ان کے گریڈ کے مطابق ترقی فراہم کی جا سکے،نئے پروموشن اسٹرکچرکا مقصد نہ صرف ٹریفک افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے بلکہ شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیات کو یقینی بنانا بھی ہےیہ اقدام پنجاب کے ٹریفک نظام میں پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنے اور اہل افسران کے حوصلے بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔








