
کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہیں حال ہی میں ایک ہی دن میں چار شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ صبح 7 سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں،امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں دن دیہاڑے ڈمپروں کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے مختلف حادثات میں رواں سال اب تک 108 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حادثات کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے گاڑیوں کو جلائے جانے کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار
جس کے بعد کراچی میں ہیوی ٹریفک کے صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت ہیوی ٹریفک کے صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک آمدورفت پر پابندی ہو گی، رات 10 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
ٹرمپ کا غزہ پر حملےکامنصوبہ: 390 یہودی ربیوں نے اسرائیل کیخلاف مذمتی اشتہار دے دیا