ٹریفک حادثے میں بارہ خواتین سمیت 13 افراد کی موت

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثے میں بارہ خواتین سمیت 13 افراد کی موت ہو گئی ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کی پرانی چھاؤنی تھانہ کے علاقے میں بس اور آٹورکشہ کے مابین تصادم ہوا، بس کی رکشے کوٹکر لگنے سے رکشہ میں سوار 12 خواتین اور رکشہ ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، رکشہ میں سوار خواتین کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے، رکشہ ڈرائیور نے لالچ میں آ کر زیادہ سواریاں بٹھا رکھی تھیں

پولیس کے مطابق مرینا کی جانب سے جانے والے آٹورکشہ کی ٹکر سامنے آنے والی بس سے ہو گئی۔ حادثے میں تین خواتین زخمی ہوئی جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم ہسپتال میں انکی بھی موت ہو گئی،پولیلس کے مطابق خواتین کسی جگہ کام کرتی تھیں اور وہ کام کے لئے ہی ایک ساتھ جا رہی تھیں.مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے متاثرین کے حق میں معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو چار چار لاکھ کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔

Leave a reply