سرگودھا ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ+سٹی رپورٹرادریس نواز) ٹریفک پولیس نے کھڑے موٹر سائیکل بازاروں سے اٹھانا شروع کر دئیے

عید کیلئے بچوں کو شاپنگ کروانے کیلئے آئے شہری دوکان کے سامنے موٹر سائیکل کھڑا کرتے ہیں ٹریفک پولیس کھڑے موٹر سائیکل کا 2000 ہزار جرمانہ کر دیتے ہیں ، ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر درجنوں موٹر سائیکل کھڑے بازار سے اٹھا لیتے ہیں ،ٹریفک پولیس روزانہ چلان کی مد میں لاکھوں روپے اکٹھے کر رہے ہیں

شہریوں کاکہنا ہے کہ دیہاتوں سے شاپنگ کرنے سرگودھا آتے ہیں لیکن ٹریفک پولیس نے شہر آنا بھی ہمارے لیے عذاب بنا دیا ہے دو ہزار جرمانہ دیں یا بچوں کی عید شاپنگ کریں ۔

ایک شہری نے بتایا کہ اردو بازار سے کتاب لینے آیا تھا دیکھا تو کھڑا موٹر سائیکل غائب تھا پتہ کرنے پر معلوم ہوا ٹریفک پولیس اٹھا کر لے گئی ہے دفتر جا کر پتہ چلا دو ہزار جرمانہ ہو گیا ہے ایک کتاب 200کی لی تھی جرمانہ ادا کر کے 2200 سو میں پڑی ہے ۔

شہری ٹریفک پولیس کے ناروا سلوک پر پھٹ پڑے ،شہریوں کاکہنا ہے کہ سرکار کا کام بنتا ہے عوام کہ سہولت دیں لیکن ٹریفک پولیس نے ہماری جیبوں پر ڈاکہ مارنا شروع کر رکھا ہے،مہنگائی اتنی ہے کہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو چکا ہے دو ہزار کا موٹر سائیکل چلان کرنا ظلم ہے ۔

شہری نے بتایا کہ ہیلمٹ کا چالان ٹریفک پولیس نے دو ہزار کرنا شروع کیا تھا اب کھڑے موٹر سائیکلوں کا دو ہزار چالان کرنا بھی شروع کر دیا ہے وزیر اعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب نوٹس لیں ۔

Shares: