سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے۔

باغی ٹی وی کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، حادثات سے انسان جان سے جاتے ہیں، کچھ معذوری کا شکار ہوتے ہیں، ترجیح ہونی چاہیے انسانیت کی خدمت کی جائے۔ ڈرائیونگ لائسنس ہماری سب سے بڑی ذمیداری ہے، جن کو قوانین کا پتہ نہیں ہے ان کو گاڑی نہیں چلانی چاہیے، کوئی حکومت نہیں کہتی موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہ پہنے، بچوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ زیبرا کراسنگ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ جانا چاہیے، ہر انسان کے ذہن میں ہونا چاہیے ہمیں کس طریقے سے مدد کرنی ہے، ایسی این جی اوز بنائیں جو رضاکارانہ کام کریں، لوگوں کو پیار سے سمجھائیں کہ آپ یہ غلط کررہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سب کہتے ہیں ہیلمٹ پہنو تاکہ زندگی محفوظ ہو، کوئی حکومت نہیں کہتی سگنل ریڈ ہو اور گاڑی چلا، پڑھا لکھا شخص بھی وہی کام کررہا ہے جو کم عقل کررہا ہے، ہمیں ڈرائیونگ لائسنس کو شفاف بنانا چاہیے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، 15 سال کے بچے گاڑیاں چلارہے ہیں اس کا کریڈٹ والدین کو جاتا ہے، کم عمر بچے کو گاڑی دے کر والدین اپنے بچوں سے دشمنی کررہے ہیں، ٹریفک قوانین کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کم عمر بچوں کو گاڑی نہ چلانے دیں، ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے میڈیا کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکار شدید گرمی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ٹریفک کا سپاہی ہمارے ملک کا قومی ہیرو ہے، ڈبل ڈیکر بسیں شروع کرنے جارہے ہیں۔

کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

عمرہ زائرین کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردیے

بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

Shares: