لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردیوں پر باڈی کیمرے لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں مال روڈ پر تعینات وارڈنز کو یہ کیمرے فراہم کیے گئے ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اس اقدام کا مقصد چالان کرتے وقت تمام تر کارروائی کا ویڈیو ثبوت محفوظ رکھنا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے تنازعے کی صورت میں شفافیت قائم رہے۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ ان باڈی کیمروں کی مدد سے نہ صرف ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے رویے کی نگرانی ممکن ہوگی بلکہ کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں بھی یہ ویڈیوز ثبوت کے طور پر استعمال کی جا سکیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمرے وردی سے منسلک ہوں گے اور ان کی مدد سے سڑکوں پر ہونے والے احتجاج، جلوس اور دیگر ہنگامی حالات کا جائزہ بھی مؤثر انداز میں لیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ یہ کیمرے جرائم کے خلاف شواہد اکٹھا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے امید ظاہر کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ اقدام ٹریفک اسٹاف کی کارکردگی اور شہریوں کے رویے میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل
سعودی عرب میں شدید گرمی، عرفات کے دن عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت
غزہ، خان یونس اور جبالیہ پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 54 ہزار سے زائد شہداء
پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل، معاشی استحکام اور علاقائی امن اولین ترجیح ہے،وزیرِاعظم