ٹریفک پولیس قصور کی نااہلی ایک اور جان نگل گئی،جوان جانبحق

0
110

قصور
ٹریفک پولیس کی لاپرواہی ایک اور قیمتی جان نگل گئی، جوان بچہ موت کی آغوش میں چلا گیا،ڈی ایس پی ٹریفک ودیگر اہلکار شجر کاری مہم میں اس قدر مصروف کہ لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگا چھوڑیں،شہریوں کا ڈی پی او قصور و آئی جی پنجاب سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس قصور کی غفلت نے آج ایک اور انسانی زندگی کو نگل لیا ہے
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قصور و عملہ ٹریفک شجر کاری مہم میں اس قدر مصروف ہے کہ انسانی شجر کٹنے لگے ہیں
آج صبح ملتان ٹائم نے فقیرئیے والا بائی پاس پر ایک راہ گیر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو شدید کچل ڈالا جس کے باعث نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اور اس کا باپ شدید زخمی ہو گیا
جبکہ بس کا شرابی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس پورے دو گھنٹہ بعد جلوہ افروز ہوئی
ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ہے اور خود کو لائیسنس برانچ تک محصود کرکے مال بنا بنا کر انجان لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جس کے باعث آئے روز انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں
نیز قصور شہر سمیت ضلع بھر کی سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کا کوئی خاص نظام نہیں محض موٹر سائیکل سوار شہریوں کی چیکنگ اور ان سے مال لینے کے علاوہ کوئی خاص کارکردگی نظر نہیں آتی
آئے روز قیمتی جانوں کے ضیاع پر شہریوں نے ڈی پی اور قصور اور آئی جی پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply