گوجرہ(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ ) موٹروے ایم فور پر انٹرچینج کے قریب ایک المناک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چھ افراد پر مشتمل ایک اے پی وی وین، جس کا نمبر LEF 8831 تھا، ملتان سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق، گوجرہ موٹروے انٹرچینج کے قریب پہنچتے ہی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی۔ اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم، زخمیوں کی شناخت رحمان (عمر 28 سال، چک 80 ج ب، فیصل آباد)، ذوالفقار علی (عمر 64 سال، فیصل آباد)، ثمر عباس (چک 337 ج ب)، اور شعیب حمید (نڑ والا بنگلہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کے نتیجے میں زخمیوں کو گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

Shares: