اسلام آباد ٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہ کا پوسٹ مارٹم مکمل
اسلام آباد ٹریل فائیو پر جاں بحق طالب علم طحہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم کا گزشتہ روز پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 سے 3 دن میں مکمل ہوجائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ طالب علم طحہ کی میت گزشتہ رات اس کے اہلخانہ کے حوالے کردی گئی تھی۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علم طحہ کو گزشتہ روز ہی پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ پمز ذرائع کے مطابق طحہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 2 سے 3 دن میں مکمل ہوجائے گی۔ ارگلہ ہلز ٹریل 5پر 15سالہ لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کر لی گئیں۔
دوسری جانب ٹریل فائیو بچہ کی موت کی تحقیقات میں گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا ۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے محمد طہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر کےطلحہ کے ساتھ جانے والے پانچ دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ًطحہ کی والدہ کی درخواست پر پہلے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاتھا تاہم پولیس نے نوجوان کی نعش ملنے کے بعد کیس 302 کے تحت تفتیشی کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔ جائے وقوعہ کے قریب تیندوے کی ایک جوڑی کا مسکن بھی پایا گیا۔پوسٹمارٹم رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ لڑکا خود گرا، دھکا دیا گیا یا پھر خوف سے موت ہوئی۔