کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے ،پاکستان بار کونسل
پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تمام بارز نے اس بات پر اتفاق کیا کیا کہ پارلیمنٹ کو آئین سازی کا مکمل اختیار ہے پارلیمنٹ سے بنے قانون کو عدلیہ کالعدم یا حکم امتناع جاری کردیتی ہے ، چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے ہم وکلا قیادت کو اکٹھا کرنا چاہ رہے تھے آج ہمارے ساتھ پاکستان بھر کی بارز کے نمائندے موجود ہیں ہم نے کچھ قرادایں متفقہ طور پر منظور کی ہیں اجلاس میں نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ تمام ملوث کرداروں کو سول کورٹس میں ٹرائل ہونا چاہیے کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے، جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل نے کارروائی کا آغاز شروع کردیا ہے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو طویل نہیں کرنا چاہیے،
حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ وکلا کا دیرینہ مطالبہ تھا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وکلا پروٹکشن ایکٹ کو فوری طور پر نافذ العمل ہونا چاہیے سپریم کورٹ میں دو ججز کی سیٹس خالی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججز پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے پاکستان بار کونسل سمجھتی ہے کہ ججز کی تعیناتی سینیارٹی کی بنیاد پر ہونی چائیے خیبر پختون خواہ سے سپریم کورٹ میں ججز نہیں لیے جاتے خیبر پختون خواہ سے ججز کی تقرری کرنی چاہیے سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ پر حکم امتناع جاری جاری کیا پارلیمنٹ کی قانون سازی پر حکم امتناع کی مذمت کرتے ہیں کل پاکستان بھر میں کوئٹہ میں سینئر وکیل کے قتل پر یوم سیاہ منایا جائے گا ،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مذاکرات کرنے چاہئیں ہمارا فورم مذاکرات کیلئے حاضر ہے کسی کو سیاست میں مائنس کا رویہ ترک کرنا چاہئے
پاکستان بار کونسل نےکوئٹہ میں ایڈووکیٹ عبد الرزاق کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہریوں اور خاص طور پر وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کر کے واقعہ میں ملوث افراد کو مثالی سزا دیں،صوبائی حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کرے شہریوں اور خاص کر وکلا کو سکیورٹی فراہم کرے،
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس