ٹرین حادثے میں 70 افراد ہلاک

کانگو : ریلوے حادثات پاکستان میں ہی نہیں‌دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتےہیں، اطلاعات کے مطابق وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں مال گاڑی کے حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کانگو کے وزیر برائے انسانی امور اسٹیو مبکیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ جنوب مشرقی صوبے تانگانیکا میں مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے مائیباریدی شہر کے قریب ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں مال گاڑی پٹری سے اتر کر الٹ گئی‘۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کو حادثے میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خدشہ ہے۔جمہوریہ کانگو کی نیشنل ریل کمپنی (ایس این سی سی) کی یونین کے سربراہ وکٹر امبا نے کہا کہ مال گاڑی نیانزو سے نیمبا کی جانب گامزن تھی جب 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

Comments are closed.