وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے رحیم یار خان ٹرین حادثہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ اکبر ایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے ،جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ اور زخیوں کو پانچ لاکھ دئیے جائیں گے
رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے ، حادثے کے شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے.
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے، اس میں کانٹے والا ملوث ہے، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ شیخ رشید نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ریلوے میں بہت کرپشن ہے جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگتا .
پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی