ٹرین حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کی موت، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

0
44

ٹرین حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کی موت، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پتوکی میں ٹرین حادثہ کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے شہر پتوکی میں ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلاچھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے ،مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کرکے کاررروائی عمل میں لائی جائے.

واضح رہے کہ پتوکی المشہور لنڈا پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی ، جس کے نتیجے میں‌ کار میں سوار دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے، کار میں سوار دو خواتین اور دو مرد گہلن جا رہے تھے کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے خیبر میل ٹرین کی زد میں آ گئے، ٹرین گاڑی کو ایک کلو میٹر تک گھسیٹتی ہو ئے لے گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائی حماد اور جواد کے ہمراہ ان کی بیویاں تھی. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک ملازمین کی غفلت سے پیش آیا ہے.

امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہچنیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا.، اطلاعات کے مطابق پتوکی حادثہ کے وقت پھاٹک بند کی بجائے کھلا تھا، حادثہ پھاٹک پر تعینات ملازم کی غفلت اور لا پروائی سے ہوا .پتوکی پھاٹک کے آس پاس 18۔ 20 گینگ کے ملازم ٹریک پر کام کر رہے تھے

Leave a reply