سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی کوشش کی گئی جس کا مقصد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نقصان پہنچانا تھا۔ خوش قسمتی سے دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا، جس کے باعث نہ تو ٹرین کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی مسافروں کو کوئی جسمانی نقصان ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جعفر ایکسپریس کے سبی اسٹیشن سے روانہ ہونے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دھماکے کی جگہ پر فوری طور پر سیکیورٹی فورسز اور ریلوے عملے نے پہنچ کر علاقے کو محفوظ بنایا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کس نے اور کس مقصد کے لیے رکھا تھا، اس کی چھان بین جاری ہے۔ریلوے حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جعفر ایکسپریس کو معمول کے مطابق سبی سے پشاور کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے اور ریلوے کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Shares: