ٹرین میں چائے فروخت کرنے والا گرفتار

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں چائے فروخت کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا

واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا، ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد کے ایس ایچ او خالد محمود صائم بغرض چیکنگ و نگرانی و انسداد جرائم کی روک تھام کے لئے ریلوے اسٹیشن حیدر آباد پلیٹ فارم نمبر 1 پر موجود تھا کہ ٹرین ملت ایکسپریس پلیٹ فارم نمبر 1 ریلوے اسٹیشن حیدر آباد پر آکر رکی

ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد ہمراہ ملازمان کے ٹرین کو گارڈ کی بریک سائیڈ سے چیک کرتے ہوئے جب بوگی نمبر 8 پر پہنچے تو دیکھا کہ بوگی کے اندر ایک شخص ہاتھ میں پلاسٹک کی ٹرے میں 4 عدد ڈسپوزبل کپ چائے سے بھرے ہوئے اٹھائے ہوئے بلند آواز سے شور شرابہ کرتے ہوئے مسافروں کے آرام میں خلل ڈالتے ہوئے چائے لے لو چائے گرم چائے لے لو فروخت کرنے کی غرض سے آواز لگا رہا تھا ہمراہی ملازمان شخص مذکورہ کو روک کر نام و پتہ اور چائے فروخت کرنے بابت محکمہ ریلوے کا اجازت نامہ طلب کیا جو دکھلانے سے قاصر رہا

پولیس ترجمان کے مطابق کافی ٹال مٹول کے بعد اپنا نام فرحت ولد فقیر محمد بتلایا اور ریلوے ٹکٹ بارے معلوم کیا تو ریلوے ٹکٹ دیکھلانے سے قاصر رہا ملزم کا یہ فعل جرم قابل دست اندازی پولیس جانتے ہوئے حسب ضابطہ گرفتار کیا اور تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد میں مقدمہ برخلاف ملزم زیر دفعہ 120،113،132 ریلوے ایکٹ درج رجسٹر کیا گیا۔

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

آئے روز ریلوے میں حادثات ہو رہے ہیں جبکہ ریلوے افسران بڑی بڑی تنخواہیں لے کر بیٹھے ہیں، چیف جسٹس

واضح رہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد ٹرین سروس بحال ہوئی تو اس میں‌ کرونا ایس او پیز کے تحت کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی بند کر دی گئی ہے

ریلوے میں نااہل افراد کی بھرمار،ٹرین یا جہاز حادثہ مذاق نہیں،سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply