![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/10/Capture-11.jpg)
اسلام آباد:لال مسجد اسلام آباد میں طالبات کوگستاخ کا سرتن سے جدا کرنے کی تربیت: ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی معروف ترین لال مسجد جو کہ اسلام آباد جیسے بین الاقوامی شہر میں آباد ہے ، ایک بارپھرایسے دورسے گزررہی ہے جس طرح سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے دور میں خود ساختہ نفاذشریعت گورننس باڈی بنائی گئی تھی
ذرائع کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے لال مسجد اسلام آباد میں خواتین معلمات اپنی طالبات کوگستاخ رسول کا سرتن سے جدا کرنے کی تربیت دی رہی ہیں ، اس دوران سیکڑوں طالبات کو کھلے میدان میں جمع کرکے ان کے سامنے ایک معملہ تلوار لے کرپہلے گستاخ رسول کی گستاخی کی سزا بتاتی ہے اورپھراپنی ان طالبات کو بتاتی ہیں کہ آپ نے ایک گستاخ کا سرکیسے قلم کرنا ہے
لال مسجد اسلام آبادمیں طالبات کوگستاخ کا سرتن سےجدا کرنےکی تربیت۔پھر بھی پوچھتے ہیں دنیا ہمیں دہشتگرد ریاست کیوں سمجھتی ہے؟#BaaghiTV #Pakistan #Islamabad #France_SpreadingHate #EidMiladUnNabi @dcislamabad @ICT_Police @SMQureshiPTI @BBhuttoZardari @SenRehmanMalik pic.twitter.com/W4ovrNyHlh
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 30, 2020
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ وہ معلمہ پہلے موبلائزیشن کے ذریعے طالبات کا خون گرماتی ہے اورپھر ان کے سامنے ایک فرضی گستاخ کا سربنا کراصلی تلوار سے اس کا سرتن سے جدا کردیتی ہے
لال مسجد اسلام آباد میں طالبات کو گستاخ کا سر تن سے جدا کرنے کی پریکٹس کروائی جارہی ہے۔ پھر بھی پوچھتے ہیں دنیا ہمیں دہشت گرد ریاست کیوں سمجھتی ہے؟
دوسری طرف اس وقت سوشل میڈیا پربحث چل رہی ہے جس میں یہ اعتراض اٹھایاجارہاہےکہ