پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام جنوبی پنجاب سیکرٹریز کیلئے ای فائلنگ و آفس آٹومیشن پر تربیتی سیشن

0
47

لاہور:پی آئی ٹی بی کے زیراہتمام جنوبی پنجاب سیکرٹریز کیلئے ای فائلنگ و آفس آٹومیشن پر تربیتی سیشن،اطلاعات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں کے سیکرٹریز کیلئے ای فائلنگ اور آفس آٹو میشن سسٹم پرتربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم بھٹی نے جنوبی پنجاب سے آنیوالے سیکرٹریز کو نظام بارے ٹریننگ دی جس کے مطابق پیپر لیس سسٹم کی بدولت دفتری امور کو آن لائن کرنے سے محکمانہ امور کو جدید انداز میں حل کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کا اعلان کرتےہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کیا ہے ، اس سیکرٹریٹ کے عملہ کوتربیت دینے کےلیے پی آئی ٹی بی کی طرف سے جدید خطوط پراستوارکرنےکےلیےتربیت فراہم کی جارہی ہے اورآج کی یہ تربیتی ورکشاپ اسی سلسلے کی کڑی تھی

Leave a reply