برطانیہ سے رقم کی منتقلی، نیب نے زلفی بخاری کوالقادریونیورسٹی کےریکارڈسمیت طلب کرلیا

0
48

قومی احتساب بیور (نیب) نے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کے معاملے پر زلفی بحاری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو ملی زمین میں زلفی بخاری کا کردار اہم ہے، زلفی بخاری نیب کی تحقیقات کا محور ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن اور القادرٹرسٹ کے درمیان معاملات مبینہ طور پر زلفی بخاری نے طے کرائے۔اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو سوالات بھیجے ہیں تاہم ان کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی نیب راولپنڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب تھا ،ملک ریاض کوبھی اس وقت نیب راولپنڈی نے تمام ریکارڈ سمیت یکم دسمبرکو طلب کیا تھا

اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو نے القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے القادر یونیورسٹی کے معاہدے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،القادر یونیورسٹی کی زمین کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے

نوٹس میں کہا گیا کہ القادر یونیورسٹی کی ٹرانسفر ڈیڈ بھی ہمراہ لائیں ، القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹیز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں ، القادر یونیورسٹی کی زمین منتقلی کے علاوہ دئیے جانے والے تحائف کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں ، ملک ریاض ، بحریہ ٹاون اور خاندان کے کسی فرد نے جو کوئی تحفہ دیا ہو ، اسکی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔


انسداد بدعنوانی کے سب سے بڑے نگران ادارے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انگلینڈ سے 190 ملین پاؤنڈز کی پاکستان واپسی میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ذلفی بخاری کو ایک بارپھر طلب کیا ہے۔ بخاری جو کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی رہ چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کابینہ کے رکن تھے

نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد 20 دسمیبر کو دن دوپہر ایک بجےاسلام آباد نیب آفس پیش ہوں اور القادر یونیورسٹی کے متعلق سارا ریکارڈ بھی پیش کریں‌

یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کی زمین جہلم کے علاقے سوہاوہ کے نواحی قصبے بکرالا میں ظاہر کی گئی ، نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ 176 کنال 14 مرلے زمین جو ظاہر کی گئی ہے اس کی خریداری کی رسیدیں بھی پیش کی جائیں

Leave a reply