ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر قیام سے معاشرے میں پھیلے منفی رویوں اور جنسی تعصب کا خاتمہ ہوگا ڈی پی او اعجاز رشید، انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹرز کا قیام پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں بھی ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر قائم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اعجاز رشید کی ہدایت پر آئی جی صاحب پنجاب کے ویژن کے عین مطابق آئی جی پی سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشن صدر ننکانہ میں ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر قائم کر دیا گیا۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے شہدائے پنجاب پولیس ننکانہ کے بچوں کے ہمراہ سنٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈی پی او ننکانہ شہداء کے بچوں میں گھل مل گئے۔ شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور بچوں کو پیار دیا۔ شہداء کے ورثاء نے ضلعی پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی فیملیز اور ضلعی پولیس ایک خاندان کی مانند ہیں۔ شہدائے پولیس کے خاندان ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ شہدائے پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر تحفظ سنٹر کے قیام کا مقصد معاشرے میں ہونیوالے تشدد، استحصال، جنسی تعصب اور منفی رویوں سے متاثر ہونے والے مرد و خواتین اور ٹرانسجینڈرز (خواجہ سراوں) کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ تحفظ سنٹر کے قیام سے ذہنی دباو، عدم توجہ کا شکار، حقوق سے محروم بچے، بے گھر افراد، نشے و سماجی برائیوں سے بے راہ روی کا شکار بے سہارا مرد و خواتین اور ٹرانسجینڈرز کی مدد اور تعاون یقینی بنایا جائیگا۔ تحفظ سنٹر پر پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ فوکل پرسن پولیس افسران و ملازمان اور ٹرانسجینڈر ( خواجہ سراء) تعینات کیے گئے ہیں جو معاشرے سے تنگ اور بد حالی کا شکار متاثرین کی مدد اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ننکانہ افتخار رسول، ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ کامران شہزاد و دیگر پولیس افسران و ملازمان بھی موجود تھے

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں