گوجرانوالہ: الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم
گوجرانوالہ(باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) الیکشن کمیشن کا خواجہ سراؤں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کا عزم
تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، سرفراز حبیب نے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن محروم طبقات کو ووٹ کے حق سے آگاہ کرنے اور اس کا استعمال یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ خاص طور پر خواجہ سراؤں، افراد باہم معذوری اور اقلیتوں کے ووٹ کے اندراج پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے شناختی کارڈ لازمی ہے۔ اس سلسلے میں خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ اور ووٹ رجسٹریشن کی مہم پر سول سوسائٹی کے نمائندوں سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور خواجہ سراؤں کو نادرا سے شناختی کارڈ بنوانے میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔