ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مراد سعید کے محکمہ پاکستان پوسٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگی کی نشاندہی کر دی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مراد سعید کے محکمہ پاکستان پوسٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگی کی نشاندہی کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان پوسٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگی کی نشاندہی کرتے ہوئے نیب کو خط لکھ دیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے خط میں پاکستان پوسٹ پر نجی بینک کو بغیر ٹینڈر 118ارب روپے کی سرمایہ کاری کا کانٹریکٹ دینے کا الزام لگایا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے قواعد کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی بینک کو کانٹریکٹ ایوارڈ کیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈی جی پاکستان پوسٹ، چیئرمین نیب کو خط میں معاہدہ منسوخ کرکے اوپن ٹینڈر کرنے اور شفافیت کیلئے شفاف انکوائری کرنے کا کہا گیا ہے۔

اپنے خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے مالیاتی سرگرمیوں کو ڈیجٹائز کرنے کےلیےنجی بینک کو20سال کا کانٹریکٹ دیا ہے، پاکستان پوسٹ نے کانٹریکٹ دینے کے لیے پبلک ٹینڈر کا اجرا نہیں کیا۔ پاکستان پوسٹ کانٹریکٹ ایوارڈ کرنے کےبجائے پبلک ٹینڈر کا اجرا کرے

Comments are closed.