قصور
مہنگائی کا نیا طوفان،کرایوں میں خودساختہ اضافہ ،ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں،شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث غریب و سفید پوش طبقے کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے
بلیک مارکیٹنگ مافیا و ناجائز منافع خور بے لگام ہو چکے ہیں جنہیں قابو کرنا یا تو حکومت کے بس کی بات نہیں یا پھر ان کو کھلے عام چھٹی دے رکھی ہے کہ جو مرضی کرو
اپنی مانیاں کرتے ہوئے ٹرانسپورٹوں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
قصور سے رائیونڈ کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہے اور اتنے فاصلے کا کرایہ 100 روپیہ فی سواری لیا جا رہا ہے نیز ٹویوٹا ہائی ایس میں ناجائز سیٹیں لگا کر 16 سیٹ والی گاڑی کو 22 سیٹوں والی گاڑی بنایا گیا ہے
اس سب کے باوجود بھی انتطامیہ محض خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی رٹ محض غریب غرباء پہ ہی لاگو ہوتی ہے آج دن تک کسی صاحب ثروت بندے کو حکومتی رٹ کا احترام کرتے نہیں دیکھا گیا اس کا جب جی چاہتا ہے وہ اپنی من مانی کر گزرتا ہے اسے گورنمنٹ کا کوئی ڈر خوف نہیں