ٹرانسپورٹرز کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

0
46

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر پلان تشکیل دیا جائے،ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ہائی ویزسیفٹی آرڈیننس 2000 کے نفاذ،اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات پرگفتگو کی گئی،اجلاس میں وزیرمواصلات مراد سعید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اوردیگر حکام شریک تھے ، اجلاس میں ایکسل لوڈ سے متعلق اسٹیک ہولڈرزکے تحفظات اورعدالتی احکامات کا جائزہ لیا گیا ،سیکرٹری مواصلات نے این ایچ ایس آرڈیننس2000کے نفاذ کے ضمن میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ،ملکی سڑکوں کی موجودہ صورتحال، ذرائع مواصلات کی استعداد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سڑکوں کی مرمت،دیکھ بھال کیلیے این ایچ اے کے سالانہ 65 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں ،ٹرکوں پرمنظور شدہ لوڈ سے اضافی بوجھ لادنے کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ ایس آرڈیننس 2000 کا نفاذ سڑکوں کو محفوظ بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا،نقل وحمل کے موجودہ ذرائع ناکافی ہیں،قانون کے نفاذ سے صنعت وتجارت،عام آدمی پرکسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں پڑنا چاہیے. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں تمام حقائق اعلیٰ عدلیہ کے سامنے پیش کیے جائیں،اعلیٰ عدلیہ سے قانون کے مرحلہ وارنفاذ کی استدعا کی جائے،خصوصاً ٹرکوں کی تعداد اور ریلوے کی استعداد بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے ،

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر پلان تشکیل دیا جائے،ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،

Leave a reply