درخت دھرتی کازیور،ماحول کی خوبصورتی اور آکسیجن کی فراہمی کا قدرتی ذریعہ ہیں۔محمد اکرم پنوار

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )درخت دھرتی کازیور،ماحول کی خوبصورتی اور آکسیجن کی فراہمی کا قدرتی ذریعہ ہیں۔محمد اکرم پنوار
موسم بہار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسرریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار نے گرین سٹار فوڈز موڑ کھنڈہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ شجر کاری میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کے ساتھ ملک وحید، حاجی فاروق احمد، ریسکیو آفیسرز وریسکیو رز نے بھر پور حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اوروقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔درخت ماحول کو سازگار بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہم سب کو ہر سال کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے تا کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیاتی آلودگی اورتیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ پودے لگائیں اور درخت بنائیں کے مراحل میں دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تا کہ حقیقت میں درختوں میں اضافہ اور قدرتی حسن کو دوبالہ کیا جا سکے

Leave a reply