اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی جانب سے ایل بی ڈی سی کینال کے اطراف شجرکاری مہم جاری ہے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی کی نگرانی میں اربن فارسٹری کے تحت شہری علاقوں میں ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے سینکڑوں پودے لگائے گئے۔

ڈی ایف او مشتاق حسین چغتائی نے کہا کہ اربن فارسٹری وقت کی اہم ضرورت ہے، جو نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ شہری درجہ حرارت کم کرنے، آلودگی میں کمی اور خوبصورتی بڑھانے میں بھی مددگار ہے۔ ان کے مطابق مہم کے دوران سایہ دار اور آکسیجن پیدا کرنے والے مقامی موسم کے مطابق صحت مند پودے لگائے جا رہے ہیں۔

محکمہ جنگلات نے شجرکاری کے بعد پودوں کی نگہداشت کا خصوصی پلان بھی تشکیل دیا ہے، جس میں پانی، باڑ اور دیکھ بھال کی ذمہ داریاں متعلقہ ٹیموں کو سونپی گئی ہیں تاکہ ہر پودا بہتر نشوونما پا سکے۔
ڈی ایف او نے عوام اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں۔

Shares: