بھارت میں یومِ آزادی کے موقع پر دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب اس وقت سبکی کا باعث بنی جب وزیر داخلہ امیت شاہ قومی پرچم (ترنگا) لہرانے کے دوران شرمندگی کا شکار ہو گئے۔
تقریب میں بڑی تعداد میں سرکاری حکام، میڈیا نمائندگان اور عوام شریک تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، امیت شاہ نے جیسے ہی پرچم کشائی کے لیے رسی کھینچی تو ترنگا اوپر بلند ہونے کے بجائے اچانک نیچے زمین پر گر گیا۔ اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرچم گرنے کے بعد تقریب میں لمحہ بھر کے لیے خاموشی چھا جاتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو ”قومی وقار کی توہین“ اور حکومت کی ”نااہلی“ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے یومِ آزادی پر ”بدشگونی“ سے تعبیر کیا۔
بھارت میں ہر سال 15 اگست کو قومی پرچم کشائی اور حب الوطنی کے اظہار کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، تاہم اس بار کا واقعہ مذاق اور تنقید دونوں کا مرکز بن گیا۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پی سی بی ناخوش، اہم تبدیلیاں متوقع
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں معمولی اضافہ، مجموعی حجم 19.49 ارب ڈالر
سندھ طاس معاہدہ: بھارت کا عالمی ثالثی عدالت فیصلہ ماننے سے انکار
ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان








