مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ پولیس کی ماہ فروری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے ماہ فروری...

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیالکوٹ کے...

وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس

راولپنڈی:وزیراعظم،صدرمملکت اورآرمی چیف کا چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کی موت پراظہارافسوس، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

 

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1326958754374561792

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس ہوا۔

 

 

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1326951656806821888

وزیراعظم نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میری ہمدردی اور دعائیں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

 

https://twitter.com/ArifAlvi/status/1326957376872849408

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے بھی چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبر دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔