جرمن چانسلر فریڈرش مرز نے عندیہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر یورپ میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہو سکتا ہے، جس میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی شریک ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فریڈرش مرز نے جرمن ٹی وی چینلز این ٹی وی اور آر ٹی ایل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امکان ہے یہ اجلاس جلد ہوگا، تاہم تاریخ اور مقام کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے یوکرین تنازع پر ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اور یورپی رہنما چاہتے ہیں کہ ایک اور اجلاس ہو، جس میں یوکرینی صدر زیلنسکی بھی شریک ہوں۔

پیوٹن کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی تھی، تاہم ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ اب وہ مکمل امن معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں چند نکات پر اتفاق اور دوستانہ تعلقات کی بحالی پر بات ہوئی تھی لیکن جنگ بندی پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

اینکر پرسن خاور حسین سانگھڑ سے مردہ حالت میں برآمد، اعلیٰ سطح تحقیقات کا آغاز

ممبئی ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے ٹکرا گیا، مسافر محفوظ

کراچی ،18 اگست سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد ،بارشوں کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز بند

Shares: