باغی ٹی وی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی ٹیلی وژن چینلز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط خبریں نشر کرنے والے اداروں کو امریکی طیارہ بردار فورسز اور پائلٹس سے معافی مانگنی چاہیے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹس امریکی پائلٹس اور دفاعی اداروں کی کاوشوں کی توہین ہیں، اور ان اداروں کو اپنے مؤقف پر معافی مانگنی چاہیے۔اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے سی این این اور ایم ایس این بی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ ان چینلز نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے متعلق گمراہ کن رپورٹس نشر کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں نے رپورٹ کیا کہ ایرانی تنصیبات کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا خیال کیا جا رہا تھا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کے امکان کو بھی رد کرتے ہوئے کہا، "ہم ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، معاملات کو جلد از جلد پرسکون دیکھنا چاہتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی بدامنی اور انتشار کا باعث بنتی ہے، جو کہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔

ٹرمپ نے ایرانی عوام کو "اچھے اور کاروباری لوگ” قرار دیا اور کہا کہ ان کے پاس تیل کی دولت موجود ہے، اور وہ خود کو دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور میڈیا رپورٹس پر بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عوام سڑکوں پر، طمانیت اور سکون کی لہر دوڑ گئی

وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Shares: