وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ پاکستان کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس وقت ان کے پاکستان آنے کا کوئی شیڈول موجود نہیں۔

گزشتہ روز بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور اسلام آباد میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، تاہم وائٹ ہاؤس حکام نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کر دی۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان کی تصدیق صرف وائٹ ہاؤس کر سکتا ہے، فی الوقت ہمارے پاس اس بارے میں اعلان کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان کے بارے میں انہیں کوئی اطلاع نہیں ملی۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی وزارت اطلاعات نے بھی ان خبروں پر کوئی ردعمل یا تبصرہ جاری نہیں کیا۔صدر ٹرمپ کے مجوزہ دورے سے متعلق خبروں کی تردید کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ فی الحال ایسی کسی سفارتی سرگرمی کا کوئی باضابطہ اعلان یا منصوبہ موجود نہیں۔

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

کراچی ،سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں، مرکزی سڑکیں کلیئر

فاٹا انضمام کا فیصلہ غلط تھا، فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جا سکتا ہے: مولانا فضل الرحمان

Shares: