امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں 60 روزہ نئی جنگ بندی کی پیشکش پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ردعمل دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں ایک بار پھر حماس کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "حماس نہیں ہو گی، غزہ میں اب کوئی ’حماستان‘ باقی نہیں رہے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ "اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر 60 روزہ جنگ بندی کی کوششوں کے تحت اسرائیلی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم نیتن یاہو کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل فی الحال جنگ بندی کی جانب مائل نہیں۔
پنجاب کے دریا خطرناک حد تک بلند، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری
پنجاب کے دریا خطرناک حد تک بلند، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری
پاکستان کا منہ توڑ جواب اور خوف، جے شنکر نے جنگ بندی کا اعتراف کر لیا
چین کا نیا بلیک آؤٹ بم، دشمن کے بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کی صلاحیت