انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا گیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے مشہور ایڈم برج سے کیا گیا۔ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی بھارت کے علاوہ میزبان ملک سری لنکا سمیت، عمان، قطر، نیپال، بحرین اور منگولیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کو ٹی 20 لیگز، مخصوص دو طرفہ سیریز، اسکولز اور تاریخی مقامات پر لےجایا جائے گا،ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 20 لاکھ سے زائد ٹکٹس شائقین کے لیے جاری کیے جائیں گے،میچز کی ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت بھارت میں 100 روپے جبکہ سری لنکا میں 1000 سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1500 سری لنکن روپے رکھی گئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 7 فروری کو کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا،شائقین کرکٹ اپنی نشستیں یقینی بنانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔








