اسلام آباد: رجسڑار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کوبھجوا دیں-
باغی ٹی وی : رجسڑار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہیں احتساب عدالت اسلام آباد میں آج تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ہے، اور نیب پراسیکیوٹر نے ریکارڈ پیش کرنے کا بتادیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے ججزبھی تعینات کئے جائیں گے، جب کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر2اور 3 کا اسٹاف بھی واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہےاحتساب عدالت نمبر ایک میں جج محمد بشیر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کوکالعدم دےدیا تھا،سپریم کورٹ کے احکامات کےبعد نیب عدالتوں میں آصف زرداری، یوسف رضاگیلانی، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عاصم حسین، مصطفی کمال کے کیسز سمیت متعدد کیسز واپس آگئے ہیں نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں80 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کی ہے۔
آصف علی زرداری، نواز شریف، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی سمیت 80 نیب کیسز …
نیب نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس کھولنے کی درخواست دائر کی ہےسابق آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں جبکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا، اس کے علاوہ مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیسز بھی بحال کر دیے گئے ہیں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھل گیا ہے، جب کہ ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں کرپشن کیسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔