ٹھٹھہ :پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کارروائی ،ڈکیتی شدہ مزدہ ٹرک اور مویشی برآمد ،ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 18 مارچ 2023 کو رات کے وقت 6 ملزمان نے *نیشنل ہائی وے روڈ تھیم ولیج کے قریب سے جمیل خاصخیلی، ڈرائیور سنیل اور کلینڈر مکیش کو اسلحے کے بناپر روک ایک مژدہ ٹرک جس میں 9 بھینسیں، 1 بچڑہ، 1 بکرہ، 3 موبائل فونز اور کیش 79500 ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 45/2023 سیکشن 395 ت۔پ کے تحت تھانہ گھارو پر مدعی جمیل خاصخیلی کی مدعیت میں درج کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ جن عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے بھنبور پر کامیاب کارروائی کرکے مقدمے میں ملوث 3 کرمنلز آفتاب علی ولد عاندل خان سجڑو، شبیر احمد ولد شھمیر حسین جمالی اور منٹھار ولد محمد رفیق ناریجوکو گرفتار کرلیا ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی جمیل خاصخیلی سے ڈکیتی کرکے چہینی گئی 1 مژدہ ٹرک، 5 بھینسیں اور جرائم میں استعمال کی گئی 2 پسٹلز برآمد کرلی گئی ہے
اس کے علاوہ گرفتار ملزماں نے ضلع ٹھٹھہ کی حدود گھارو، دہابیجی سمیت دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں وہیکل سنیچنگ اور کیٹل تھیفٹ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہےمزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔گرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ گھارو پر اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply