باغی ٹی وی ،گوجرہ (نامہ نگار) ٹرک کا ٹائی راڈ کھلنے سے سکول وین سے ٹکر، ڈرائیور سمیت 6 بچے شدید زخمی
تفصیل کے مطابق گوجرہ جھنگ موچی والا روڈ نزد اڈا تن پلیا ہر سکول بچوں والد کیری ڈبہ 784 جو چک 415 سے سکول کے بچوں کو لیکر گوجرہ کی طرف آیا تھا ۔ ٹرک کا اچانک ٹائی راڈ کھلا اور ٹرک بے قابو ہو کر سامنے سے آنے کیری ڈبے سے جا ٹکرایا ۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ زخمیوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا،کیری ڈبہ ڈرائیور افتخار ولد محمد طفیل جس کی عمر40 سال ہے جوکہ چک 493 کارہائشی ہے کی دائیں ٹانگ فریکچر اور شدیدچوٹوں کے الائیڈ ہسپتال ریفرکردیاگیا ،طالب علم نعمان اکرم محمد اکرم عمر 15سال تک چک300 سر پر زخم الائیڈ ہسپتال ریفر، اعجاز اختر اعجاز چک 415 عمر13 سال الائیڈ ہسپتال ریفر ،ایمان فاطمہ دختر زبیر عمر 18 سال چک 415 کی رہائشی جسے معمولی چوٹیں آئیں،حامد زبیر عمر 12 سال چک 415 معمولی چوٹیں،معظم اختر لد محمد اختر 415 عمر 14 سال معمولی چوٹیں،جن بچوں کومعمولی چوٹیں آئیں ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ مرہم پٹی کرکے گھروں کوروانہ کردیا-

Shares: