ڈی جی خان(باغی ٹی وی )کسٹم اہلکاروں کے ہراساں کرنے پرمنی ٹرک ڈرائیور جاں بحق
تفصیل کے مطابق گذشتہ روزڈیرہ غازیخان میں پل غازی گھاٹ پر کسٹم والوں کی کھلی بد معاشی ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا منی ٹرک نمبری ٹی کے وی 932 جب پل غازی گھاٹ پہنچا تو کسٹم اہلکاروں نے روک کر کہا آپ کی گاڑی میں ایرانی ڈیزل ہے
ڈرائیورامام دین باڈیانی کھتران کسٹم کو خدا کے واسطے دیتا رہا کہ میں ایسا کام نہیں کرتا کسٹم والوں نے اس کو زبردستی تھانے لے جانا چاہا جس کی وجہ سے ڈرائیور امام دین باڈیانی کھتران سکنہ بغاؤ ضلع برکھان بلوچستان کا رہائشی زندگی کی بازی ہار گیا
کسٹم اہلکار ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے جب ریسکیو 1122کی ٹیم نےموقع پر پہنچ کر چیک کیا تو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا تھا
ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کسٹم والوں کی وجہ سے ہمارے ڈرائیور کی موت ہوئی ہے انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ڈرائیورامام دین کی ڈیڈ باڈی رات گئے بغاؤ ضلع برکھان روانہ کردی گئی تھی
جاں بحق ڈرائیورامام دین کی نمازجنازہ آج دن 2بجے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقہ بغاؤ میں تکھڑا لیویز چوکی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی،
جاں بحق ڈرائیور امام دین کا بچہ ہے جس کا نام گل محمد ہے جس کی عمرصرف 7 سال ہے ،جاں بحق ڈرائیورامام دین کاتعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا،پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک سات سالہ معصوم بچہ شامل ہیں
جبکہ دوسری طرف کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک ہوا یہ تو اللہ تعالیٰ کی مرضی اس میں ہم تو کچھ نہیں کرسکتے.








