سندھ پولیس نے ٹرک و ڈمپرز مالکان کو 3 ماہ میں گاڑیوں میں کیمرے، ٹریکرز نصب کرنے کی ہدایت کردی ۔

باغی ٹی وی کے مطابق کراچی شہر میں ٹریفک مسائل کے مستقل او پائیدار حل سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی کی شاہراہوں پر درپیش ٹریفک کے مسائل، حادثات اور ان کی وجوہات،کل وقتی و جز وقتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز ٹریننگ اسکول وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں فوری طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسکول قائم کرنے ہونگے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ ٹرک و ڈمپرز مالکان 3 ماہ میں گاڑیوں میں اوور اسپیڈنگ پر چیک رکھنے کے لیے کیمرے لگائیں، کیمرے، ٹریکرز اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوامی سطح پر ٹرک ڈرائیورز و مالکان کو آگاہ کیاجائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈرائیورز کے رویوں،برتاؤ کی تشخیص کے لیئے ڈیش بورڈ،کیبن کیمراز اور پچھلے،ٹیلز کیمراز کی تنصیب لازمی بنائی جائے۔ٹریفک انجینئرنگ بیورو شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی حد رفتار کا ناصرف تعین کرے بلکہ شاہراہوں کے اطراف میں آویزاں بھی کرے۔

کراچی،یوم القدس کے سلسلے میں اجتماعات اور ریلیاں

اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر اب زیادہ چارجز لگیں گے

26 نومبر احتجاج ،گرفتار ملزمان اسلام آباد پولیس کےحوالے

وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 50 شہید

Shares: