کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئےٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کی گئی اور 4 منشیات اسمگلرز کوگرفتار کرلیا گیا،جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے-

باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائی کوئٹہ کے مغربی بائی پاس مینگل آباد میں کی گئی 2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچرمشین میں بنائےگئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑ ی گئی جب کہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔

لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی

دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں ٹریل فائیو پر مشکوک بیگ ملنے کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں بیگ سے ہینڈ گرنیڈز، پسٹل اور کچھ نقشہ جات ملے ہیں، پولیس کی ٹیم تمام چیزوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے ایریا کی کلئیرنس جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پر سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور مشکوک افراد کی نگرانی کے لئے ویجلینس ٹیموں کو گشت پر مامور کر دیا گیا ہےبیگ ملنے کے بعد ٹریل فائیو کو ہر طرح کی آمدورفت سے خالی کروا لیا گیا تھا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اردگرد اہم سرکاری عمارتوں کی کلیئرنس شروع کردی تھی۔

شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

Shares: