امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ملاقات کریں گے۔

یہ فیصلہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی فون گفتگو کے بعد سامنے آیا، جسے دونوں جانب سے ’مثبت اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا گیا۔سی این این کے مطابق ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر کے ساتھ گفتگو “اچھی اور نتیجہ خیز” رہی۔ٹرمپ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی مشیر اگلے ہفتے ملاقات کریں گے، جس کی قیادت امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کریں گے، تاہم ملاقات کی جگہ تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

امریکی صدر کے مطابق بڈاپسٹ میں ہونے والی ملاقات کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جاری “بے وقار جنگ” کے خاتمے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات کل وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے دوران شیئر کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ “مجھے یقین ہے کہ آج کی گفتگو کے نتیجے میں بڑی پیش رفت ہوئی.

غزہ میں کارروائیاں جاری رہیں تو جنگ بندی ختم کر دیں گے،ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

تشدد،فتنہ فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلیے بند،پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

Shares: