امریکہ اور روس کے درمیان ہنگری میں طے شدہ اہم سربراہی ملاقات اچانک منسوخ کر دی گئی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں کے درمیان فون کالز کے دوران پیدا ہونے والی تلخیوں کے باعث ملاقات کا شیڈول متاثر ہوا۔یہ ملاقات گزشتہ ہفتے دونوں صدور کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد طے پائی تھی، جس میں یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال متوقع تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ان کی روس کے صدر پیوٹن سے طے ملاقات منسوخ ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں چین کے صدر سے اہم ملاقات ہوگی، جس میں کئی عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ٹرمپ کا کہنا تھا ہم دنیا میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں، اب تک آٹھ جنگوں کو روکا جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔”سفارتی ماہرین کے مطابق اس ملاقات کی منسوخی سے امریکہ اور روس کے تعلقات میں مزید کشیدگی آنے کا امکان ہے

معمر قذافی فنڈنگ کیس ،فرانس کے سابق صدر جیل منتقل

پیوٹن کی پرواز روکی جاسکتی ہے، پولینڈ کی روس کو وارننگ

پیپلز پارٹی نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی

Shares: