نیو یارک: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹرمپ کوائن جاری کردئیے۔
باغی ٹی وی : اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں آج بہت زبردست چیز جاری کر رہا ہوں یہ ہے آفیشل ٹرمپ کوائن۔واحد آفیشل سکہ ہے جو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے، سلور میڈیلین کا پہلا ایڈیشن بدھ سے دستیاب ہوگا، یہ آزادی کے لیے ہماری جدوجہد کا یادگاری سکہ ہے، یہ سکہ 99.9 فیصد چاندی سے بنا ہے، ہر سکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ سر ٹیفکیٹ کے ساتھ ملے گا۔
ٹرمپ کوائن کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے، یہ یادگاری سکہ ایک خوبصورت بیگ میں دیا جائے گا، سکہ امریکی ریاست انڈیانا کی ایک ٹکسال میں ڈھالا گیا ہے، ٹرمپ نے حال ہی میں کرپٹو کرنسی کی ایک فرم بھی شروع کی ہے۔