امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم افغان شہریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا، جن میں سے بہت سے افراد اس وقت یو اے ای میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ افغان شہری پناہ کی تلاش میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، اور اب ان کے تحفظ کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اور کیمرونی شہریوں کی امریکا میں عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہزاروں افراد ملک بدری کے خطرے سے دوچار ہوگئے تھے۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ افغان عوام کو محفوظ پناہ دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، جو امریکا کا قریبی سیکیورٹی شراکت دار ہے، نے 2021 میں کابل سے نکالے گئے ہزاروں افغان شہریوں کو عارضی طور پر اپنے ملک میں رہائش کی اجازت دی تھی، تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق یو اے ای بعض افغانوں کو طالبان کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی منظور، تفتیشی افسر معطل

کراچی میں 56 مخدوش عمارتیں خالی، 740 عمارتوں کا دوبارہ سروے ہوگا

Shares: