امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیش کیے گئے غزہ جنگ بندی منصوبے پر جواب دینے کے لیے حماس کو ’تین یا چار دن” کا الٹی میٹم دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منصوبے میں جنگ بندی، 72 گھنٹوں کے اندر حماس کی جانب سے تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا بتدریج غزہ سے انخلا شامل ہے، جس کے بعد ایک عبوری انتظامیہ قائم کی جائے گی،ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس تین یا چار دن ہیں، ہم صرف حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں، اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو بہت افسوسناک انجام ہوگا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔