نواز شریف اور ٹیم نے اس ملک کی تقدیر بدل دی،ہردور میں میگا پراجیکٹس دئیے
معرکہ حق میں بھارت کی ذلت آمیز شکست نے پاکستان کو دنیا کا مقبول ترین ملک بنا دیا
ٹرمپ جنوبی ایشیا آئے تو کشمیر پر ثالثی کرسکتے ہیں کیونکہ وہ اس خواہش کا اظہار کرچکے
تجزیہ، شہزاد قریشی
امریکی صدر پاکستان آئیں گے یا نہیں ،دفتر خارجہ اور امریکی سفارتخانہ لاعلم،تاہم صدر ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان اور بھارت کو کئی زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے ، اس وقت دونوں ملکوں کے معاملات کشیدہ ہیں،امریکی صدر اپنے اس دورے میں کشمیر پر بات کر سکتے ہیں، بھارت کشمیر کو لے کر بیرونی مداخلت کو ناپسند کرتا ہے ، پاکستان ہمیشہ ثالثی کا حامی رہا ہے، دو جوہری طاقتوں کو کیا امریکی صدر جو ایک عالمی قوت ہے ،سفارتی میز پر لے آئیں گے ؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟ امریکی صدر ٹرمپ خود کو ایک ڈیل میکر کے طور پر پیش کرتے ہیں ، امریکی صدر پیچیدہ تنازعات میں قدم رکھ کر کسی بڑی پیش رفت کے دعوے کرنا پسند کرتے ہیں، یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کشمیر تنازع پر پہلے ادوار میں ثالثی کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں، امریکی صدر دوبارہ کشمیر پرثالثی کی بات کر سکتے ہیں جس سے سفارتی ہلچل پیدا ہو سکتی ہے، یہاں بات ذہن میں رہے کہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان بہت اہم ہے، چین اور روس امریکی صدر کے ممکنہ دورے پر گہری نظر رکھے گا ، دو جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی ، چین کا بڑھتا ہوا اثر ، افغانستان کا موجودہ منظر نامہ ، تاہم امریکی صدر اس خطے میں ا یک مضبوط سفارتی کارڈ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں، اس وقت پاکستان عالمی ممالک میں توجہ کا مرکز ہے،جسے پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے ، پاکستان کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج نے ایک مستحکم پیشہ وارانہ اور موثر کردار ادا کیا، بروقت دفاع جوابی کارروائیاں ٹیکنالوجی پر انحصار اورایک مضبوط عسکری قیادت نے اندرون ملک اور عالمی دنیا پاکستان توجہ کا مرکز بنا ، سفارتی سطح پر بھارت نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا مگر عالمی و پاکستان کی وزارت خارجہ اور موجودہ وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار جو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہے ، انہوں نے بھارتی پروپیگنڈے کو زمین بوس کردیا، نواز شریف اور ان کی ٹیم کا ہی کمال ہے کہ انہوں نے پاکستان کی عوام کو موٹرویز، میٹرو بسیں،سی پیک توانائی منصوبوں کے ذریعے ترقیاتی سیاست کو فروغ دیا ، نواز شریف کو اکثر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، نواز شریف کو ترقی اور مضبوط معیشت کا علمبردار کہا جاتا ہے