spot_img

ذات صلة

جمع

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف...

آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی...

امریکی صدرکا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں پر پاکستان سے اظہار تشکر

امریکی صدرکا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں پر پاکستان سے اظہار تشکر۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں اہم ترین دہشت گردوں کو پکڑنے میں پاکستان کا تعاون قابلِ ستائش ہے، جو عالمی امن کے لئے اہم قدم ہے۔امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم اپریل سے ان ممالک پر جوابی ٹیکس لگائے گا جو امریکہ پر ٹیکس لگائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی معیشت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا اور اس سے امریکی کاروباروں کو فائدہ پہنچے گا۔امریکہ نے کینیڈا کو مزید سبسڈیز دینے سے انکار کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی طرف سے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کینیڈا سے تجارتی تعلقات کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں مزید تبدیلیاں آئیں گی۔

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان اداروں کو ٹیرف عائد کرے گا جو امریکا میں مصنوعات کی تیاری نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ملکی صنعت کو فروغ دینا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی معیشت میں نمایاں ترقی دیکھنے کو ملے گی اور عوام کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ ملک کی فلاح کے لئے ایک ساتھ کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے باوجود امریکہ کے مفاد میں ایک مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔امریکہ میں معدنیات کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے صدر ٹرمپ نے تاریخی اقدامات کا اعلان کیا۔ ان اقدامات سے نہ صرف امریکہ کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر امریکہ کا اثر و رسوخ بھی مضبوط ہوگا۔امریکہ نے 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو گولڈ کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے، جو کہ گرین کارڈ سے بہتر ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کو امریکہ میں رہائش اور کاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔امریکہ کے صدر نے کہا کہ گولڈ کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے ملک کا قرضہ اتارنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، اس رقم کو مہنگائی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کریک ڈاؤن کے تحت ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا خطاب کیا، جس میں انہوں نے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا اور امریکی عوام سے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت ملک کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں رہے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan
spot_imgspot_img