ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ
![america](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/WhatsApp-Image-2025-02-11-at-4.07.55-PM-905x613.jpeg)
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ کر دیا کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو اگر روس کے خلاف امداد چاہیے تو اب اسے امریکا کو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔
باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے خلاف 300 بلین ڈالرز کی سپور ٹ کے بدلے یوکرین سے ادائیگی چاہتے ہیں جو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ہوگی ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پا س بہت قیمتی نایاب زمینی معدنیات ہیں، ہم یوکرین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہماری امداد کو ا پنی نایاب معدنیات اور دیگر چیزوں کو فراہم کرکے یقینی بنائے گا-
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں یوکرینی حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں کہ وہ امریکہ کو ان قیمتی معدنیات تک رسائی دینے پر آمادہ ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے انتہائی اہم ہیں ’میں نایاب معدنیات کی سیکیورٹی (یقین دہانی) چاہتا ہوں، ہم یوکرین میں سینکڑوں ارب ڈالر لگا رہے ہیں، وہاں شاندار معدنی وسائل ہیں، اور میں ان کی سیکیورٹی چاہتا ہوں، اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔‘
عراقی صدر وزیر اعظم کیخلاف عدالت پہنچ گئے
تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا ٹرمپ ہر قسم کی مخصوص معدنیات کیلئے ’نایاب‘ کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں یا صرف نایاب زمینی معدنیات کے لیے،نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتوں کا ایک گروپ ہے جو مقناطیس بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں، سیل فونز اور دیگر الیکٹرانکس میں توانائی کو حرکت میں بدل دیتے ہیں ان معدنیات کا کوئی معروف متبادل نہیں ہے۔
یوکرین لیتھیئم، یورینیئم اور ٹائٹینیئم کے بڑے ذخائر رکھتا ہے اب بھی امریکا کے پاس ایسی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں جنہیں تاحال استعمال میں نہیں لایا گیا، جبکہ چین ایسی نایاب معدنیات پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔
جائیداد کا تنازع ، 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا