امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت صرف ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب پتی کے طور پر ہی نہیں، بلکہ ایک پلے بوائے کے طور پر بھی رہی ہے۔ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں اور ان پر 26 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام بھی عائد ہو چکا ہے

ٹرمپ کی دوسری بیوی نے ان کے افیئرز کے باعث طلاق لی، جبکہ تیسری بیوی کی موجودگی میں ٹرمپ کا تعلق ایک پورن اسٹار سے رہا،ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ بچے ہیں، جن میں پہلی بیوی سے تین، دوسری اور تیسری بیوی سے ایک ایک بچہ ہے، وہ حسین ماڈلز کے ساتھ گھومتے رہے اور شاندار عملے کی خدمات حاصل کرتے رہے، جن میں ایک سابقہ ملکہ حسن بھی ان کی سیکرٹری رہی،78 سالہ ٹرمپ 1996 سے 2016 تک مس یونیورس نامی مقابلہ حسن کی تنظیم کے مالک رہے، ان پر 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے، نومنتخب صدر ٹرمپ نے تین شادیاں کی ہیں،ٹرمپ کی پہلی شادی 1977 میں چیک ماڈل اور ایتھلیٹ ایوانا زیلنیکووا سے ہوئی، جن سے تین بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ہیں۔ 1990 میں اس شادی کا اختتام ایک بہت مہنگی طلاق پر ہوا کیونکہ ایوانا کو ٹرمپ کے رومانوی تعلقات کا علم ہو گیا تھا،1993 میں ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی، جن سے ایک بیٹی ٹفنی ہے، اور یہ شادی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی،ٹرمپ نے 2005 میں سلووینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی موجودہ بیوی میلانیا ناس سے شادی کی، اور ان کا ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے۔

ٹرمپ پر جنسی نوعیت کے الزامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، دو مختلف عدالتوں میں جیوری نے فیصلہ سنایا کہ ٹرمپ مصنفہ ای جین کیرول کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تردید کر کے ہتک عزت کے مرتکب ہوئے ہیں، اور انہیں مجموعی طور پر 88 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے خلاف وہ اپیل کر چکے ہیں،ٹرمپ کا ایک اور تنازعہ سٹورمی ڈینیئل نامی سابق پورن اداکارہ سے بھی جڑا ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ 2006 میں ٹرمپ نے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا، اور پھر جب ٹرمپ صدارتی امیدوار بنے تو اپنے وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر اس شرط پر ادا کیے کہ وہ اس تعلق کو ظاہر نہیں کریں گی۔ اس ادائیگی کو چھپانے کے الزام میں ٹرمپ کو مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، جون 2024 تک ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت 21 کھرب 40 ارب پاکستانی روپے (7 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد وہ امریکہ کی تاریخ کے امیرترین صدر بن گئے ہیں،اس سے پہلے، جان ایف کینیڈی 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی دولت کے ساتھ سب سے امیر صدر سمجھے جاتے تھے،ٹرمپ کی دولت میں گولف کورسز، عالیشان رہائشی جائیدادیں، شراب خانے اور 1991 کا بوئنگ 757 طیارہ شامل ہیں جسے "ٹرمپ فورس ون” کہا جاتا ہے۔ وہ امریکی تاریخ کے واحد صدر ہیں جنہیں کانگریس نے دو بار مواخذے کا سامنا کیا،گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کو تاریخ کا بدترین امریکی صدر قرار دیا گیا ہے۔ وہ امریکی تاریخ کے سب سے بوڑھے صدر بھی ہیں، جو 20 جنوری 2025 کو 78 سال اور 221 دن کی عمر میں حلف اٹھائیں گے، ان سے پہلے، موجودہ صدر جوبائیڈن نے 78 سال اور 61 دن کی عمر میں حلف اٹھایا تھا۔

ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب

ٹرمپ کا شکریہ،تاریخی کامیابی دیکھی،جے ڈی وینس

ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

Shares: